بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر ،گندم اور یوریا کی سمگلنگ کا نوٹس لے لیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر ،گندم اور یوریا کی سمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ افغانستان جانے والے غیر ملکی زرمبادلہ کے بدلے وہاں سے بھاری سبسڈی پر نہ صرف غیر ملکی کرنسی بلکہ گندم اور یوریا بھی درآمد کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ سول، مسلح افواج، کسٹمز اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہونے اور 50 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 2500 کلومیٹر سے زائد سرحد پر باڑ لگانے کے باوجود یوریا، گندم اور کرنسی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، اس دوران یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اتنی طویل سرحد کی نگرانی کرنا انسانی لحاظ سے مشکل ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔اسحٰق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مفاد میں سرحدوں پر موجود حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط انداز میں اقدامات کریں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، کوئی ایک ادارہ دوسروں کے تعاون کے بغیر صورتحال پر قابو نہیں پا سکتا، اجلاس میں اس بات کر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ افغانستان سے مقامی کرنسی میں کوئلے کی درآمد کے نام پر ڈالر کی بڑی تعداد مبینہ طور پر بیرون ملک جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ و داخلہ، ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، کسٹمز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ معاشی اور مالی ملک میں استحکام کے لیے مختلف اشیا کی سرحد پار اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اور فعال روڈ میپ وضع کریں۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…