پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈکپ سے باہر ہونے پر برازیل کے نیمار اور کھلاڑی سٹیڈیم میں ہی رونے لگے

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے کوارٹرفائنل میں کروشیا سے شکست کے بعد برازیل کے کھلاڑی نیمار جونیئر اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آبدیدہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ

کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔میچ میں شکست کے ساتھ ہی برازیلی ٹیم کے کپتان نیمار اور دیگر پلئیرز جذباتی ہوگئے اور اسٹیڈیم میں ہی رو پڑے۔میچ کے نتیجے کے بعد نیمار جونیئر کو ساتھی کھلاڑیوں نے بھی خوب تسلی دی تاہم پھر بھی وہ اپنے جذبات کو قابو نہ رکھ سکے اور کافی دیر تک روتے رہے۔انٹرنیٹ پر برازیل کی شکست کے بعد نیمار کے رونے کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی فٹبالر سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔برازیل کو ٹائٹل کیلئے مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا، انہوں نے سال 2002 میں آخری بار ورلڈکپ جیتا تھا۔کروشیا کے خلاف میچ سے قبل برازیل کے کپتان نیمار نے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاید یہ میرا آخری ورلڈکپ ہو، قومی ٹیم پر کوئی دروازہ بند نہیں کر رہا لیکن میں اس بات کی 100 فیصد ضمانت بھی نہیں دے رہا ہوں کہ میں واپس آں گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…