چین ، پاکستان کا ہائبرڈ ، الیکٹرک بسوں کی تیاری میں تعاون کے منصوبوں کو بڑھانے کا فیصلہ

8  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان اور چین نے ہائی ویز اورسی پیک روٹس کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کی بڑھتی غیر معمولی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہائبرڈ اور الیکٹرک بسوں کی تیاری میں تعاون کے منصوبوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، چینی کمپنی یوٹونگ

اپنے پاکستانی پارٹنر ماسٹر موٹرز کے ساتھ ہائبرڈ اور الیکٹرک انٹرسٹی بسوں کے لیے سندھ میں ایک نئے پلانٹ کی تعمیر کے منصوبوں پر تعاون کر ر ہی ہے تاکہ پاکستان کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے جبکہ ان منصوبوں سے مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو اور مقامی ملازمتیں بھی پیدا کی جا سکیں گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بسوں کی موجودہ مارکیٹ 560 سے 600 سالانہ ہے،ہائی ویز اور سی پیک روٹس کی تکمیل کے بعد مسافروں کی آمدورفت کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوگا اورتوقع ہے کہ مارکیٹ میں بسوں کی مانگ سالانہ 2,000 گاڑیاں بڑھ جائے گی۔ یوٹونگ نے مقامی سطح پر اسمبل کے لیے 2014 میں ماسٹر موٹر کارپوریشن کے ساتھ شراکت کی اورکمپنی نے پاکستان میں 2,060 سے زیادہ بسیں فراہم کی ہیں اور پچھلے پانچ سالوں میںمارکیٹ میں اپنا شیئر برقرار رکھا ہے۔ماسٹر موٹرز کے سی ای او سمیر ملک نے کہا کہ پاکستان میں بسیں بہت پرانی ہیں اور سڑک کے معیار یا یہاں تک کہ یورپی معیارات پر بھی پورا نہیں اترتیں جو ماحول، لوگوں اور سڑک کی حفاظت کے لیے نقصان کا باعث ہے ، ان کے لیے سخت پالیسیوں اور حکومت کی تعمیل کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…