پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے، قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے؛اسحاق ڈار۔بات چیت میں ہماری طرف سے کوئی ہچکاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی،پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلی ن لیگ کا حق ہے؛وزیرخزانہ کا انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے دیں، قوم کا اس معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے، بات چیت میں ہماری طرف سے کوئی ہچکاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی،پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلی ن لیگ کا حق ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار بتایا کہ بات چیت پر ہماری طرف سے نہیں دوسری جانب سے تاخیر ہورہی ہے، صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے دیں، قوم کا اس معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلی ن لیگ کا حق قرار دے دیا۔