پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

5سال میں اسلامی بینکاری نظام رائج کرنا ممکن نہیں، ڈی جی اسٹیٹ بینک کی سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بریفنگ

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ایجنسیاں)اسٹیٹ بینک نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پانچ برس میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں، اس میں کئی مسائل ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ خزانہ کمیٹی کے اجلاس کو اسلامی بینکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی اسٹیٹ بینک نے کہا

کہ چند بینکوں کو روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری میں تبدیلی میں5سال لگے، یہ ایک کمٹمنٹ ہے کہ ہم اسلامی بینکاری کی طرف بڑھیں، اسلامی بینکاری کیلئے شریعہ اسکالرز کی رائے بھی لینی ہوگی ۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ ہمارے بہت سے سرمایہ کار اسلامی بینکاری کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہمارے مذہبی عقائد کی وجہ سے ہمیں ضرور اسلامی بینکاری کی طرف جانا ہے مگر اس میں وقت لگے گا۔شیری رحمان نے کہا کہ ملک کو جن معاشی چیلنجز کا سامنا ہے کیا یہ وقت درست ہے کہ غیر سودی بنکاری پر بات کی جائے؟ اس سے پاکستان کو کونسے اسٹریٹجک فوائد ملیں گے،ہمیں کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہیے‘شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ وقت میں ڈیجیٹل بینکاری بہت زیادہ بڑھ جائیگی اسے بھی ذہن میں رکھنا چاہیے، اسلامی بینکنگ کو مرحلہ وار بڑھاتے جانا چاہیے، اسلامک بینکاری میں سود کی اجازت نہیں، سعودی عرب نے سود کو کمیشن کا نام دیا ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بینکوں کی نئی برانچوں میں صرف اسلامی بینکنگ ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…