ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں،چودھری پرویز الٰہی

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوئوں پر غور کیا گیا۔

اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اپوزیشن والوںکے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں،تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پائوں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہاکہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علماء بورڈپنجاب ترمیمی بل،پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز بل پیش کیاجائے گا۔دی یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لاہور بل پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔ سبطین خان نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…