اسلام آباد / کراچی (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے ایک ارب کے ڈالر بانڈز کیلئے ادائیگی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس نے ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی سٹی گروپ کو کردی ہے جو یہ رقم آگے قرض دہندگان کو دے گا، سکوک ڈالر بانڈز پر ادائیگی کی ڈیڈ لائن 5دسمبر تھی، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے میچورٹی سے تین دن پہلے ہی ادائیگی کردی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فی الحال دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تاہم ملک کے طویل مدتی بانڈز دبائو کا شکار ہیں اور آئندہ کی ادائیگیوں سے متعلق پریشانی برقرار ہے۔