ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت کے لئے سعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی (این این آئی)سعودی عرب نے پاکستانی معیشت میں ایس ایف ڈی کے ذریعے تعاون کیلئے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز (حفظہ اللہ) کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب

کے فراہم کردہ اور بینک دولت پاکستان میں ڈپازٹ کیے ہوئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی۔ ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع مملکت سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا تسلسل ہے کیونکہ اس ڈپازٹ کا مقصد بینک میں زرِ مبادلہ ذخائر بڑھانا اور کووڈ-19 کی عالمی وبا کے اقتصادی اثرات کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کو مدد دینا ہے۔ نیز ڈپازٹ کی اس رقم نے بیرونی شعبے کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے حصول میں بھی مدد دی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ گذشتہ سال 2021ء نومبر میں کیے گئے تھے جس کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جو دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…