ملک میں دھند کا راج موٹروے کئی مقامات سے بند

1  دسمبر‬‮  2022

لاہور(آئی این پی) پنجاب بھر میں دھند کی شدت میں اضافے نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کیا جس کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔ لاہور ملتان موٹر وے ایم 3کو فیض پور سے رجانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹر وے ایم 1کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک اور سوات ایکپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند رہی ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ جبکہ کسی بھی معلومات اور مدد کی صورت میں موٹر وے پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کریں۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…