لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت کے دوران حکومتی اخراجات کی مد میں اربوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 65 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بزدار دور حکومت کے حکومتی اخراجات 3 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ہیومن ریسورس جبکہ اربوں روپے کی ہیرا پھیری اضافی ادائیگیوں اور سرکاری سامان کی خریدو فروخت کی مد میں بھی سامنے آئی ہے جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔