منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

وزیرِاعظم کے دورہ بیجنگ میں اہم پیشرفت، چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ذیلی اداروں کے چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے ہیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پائے ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ذیلی اداروں کا چینی وزارت صنعت و آئی ٹی کے ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کا معاہدہ ہوا جبکہ علی بابا کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایـکامرس ٹریننگ کا معاہدہ طے پایا ہے۔علاوہ ازیں ہواوے کے ساتھ ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاہدے پاکـچین بزنس کانفرنس کے دوران طے پائے گئے، ان معاہدوں سے پاکستان کی بی ٹو بی ایکسپورٹ مارکیٹ کو 10 گنا بڑھانے کا ہدف ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اپنی پہلی فل اسٹیک اے آئی کلائوڈ لانچ کرے گا، زیڈ ٹی ای ایک لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت دے گا جب کہ معاہدے کے تحت اسلام آباد میں گلوبل آئی سی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ علی بابا، پاکستان کو اوپن سورس لینگویج ماڈل فراہم کرے گا، اے آئی پر مبنی بیماریوں کی تشخیص کے سلوشنز پاکستان آئیں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے اسکولوں میں اے آئی پر مبنی تعلیمی ٹولز منصوبہ شامل ہیں جب کہ نیشنل فائبر بیک ہال نیٹ ورکس کے قیام کے لیے معاہدہ پایا ہے، سب میرین کیبل انفرااسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…