اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مظفرآباد میں پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر میں 31سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 36وارڈزکے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12نشستیں جیت کر پہلے نمبرپر آگئی ہے،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

جب کہ 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پی پی تیسرے نمبر پر رہی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اعداد و شمار کے تحت غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات ہوئے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،مظفرآباد ڈویژن 3 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں ضلع مظفرآباد، ضلع نیلم اور ضلع جہلم ویلی شامل ہیں۔ مظفرآباد میں ایک ہزار 643 امیدواران نے الیکشن میں حصہ لیاجہاں 15 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،ضلع مظفرآباد میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 791 ہے جن میں سے 199 کو حساس اور 142 اسٹیشنز کو نہایت حساس قرار دیا گیا تھا،مظفر آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 868 ہے جس میں 616 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 173 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 695 ہے،مظفرآباد کے حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے دوران لڑائی ہوئی جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…