اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اللہ کی قدرت ہے استعفیٰ لینے والا اب اپنے استعفیٰ دینے کی بات کر کے چلا گیا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ عمران خان نئے الیکشن کرانے اور وفاقی حکومت کو مستعفی کرانے آیا تھا اور پھر مہار مڑ گئی اور اپنے استعفیٰ دینے کا اعلان کر کے چلا گیا،اسے کہتے ہیں کہ اللہ کی شان۔