جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران 17 غیر ملکی گرفتار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ممبئی(آئی این پی ) بھارت کے شہر ممبئی کی پولیس نے ایک فلم کی شوٹنگ کے کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے 17 غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ تمام غیر ملکی بالی ووڈ فلم کے عملے کا حصہ ہیں۔ گرفتار کئے گئے 17 افراد میں سے 10 خواتین ہیں جبکہ 7 مرد ہیں۔

ممبئی کے دہیسر پولیس اسٹیشن میں تعینات سینیئر افسران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے کوکنی پاڑہ نامی علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ وہاں بہت سے غیر ملکی شہری موجود تھے، پولیس نے ان سب کے سفری کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران پتہ چلا کہ ان میں سے کئی کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔ پولیس حکام نے مزید کہا بہت سے لوگوں کے پاس ویزا تک نہیں تھا، یہ لوگ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔ ان تمام غیر ملکی افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور انکے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کو گوا سے لایا گیا تھا۔ فی الحال پولیس ان کے سہولت کار کی تلاش میں ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی موجودگی کا علم پولیس کو اس وقت ہوا جب ممبئی کانگریس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ونگ نامی تنظیم کے ایک عہدیدار نے اس معاملے کی شکایت کی۔ نائک نامی شخص نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایل پی شنگٹے فلم اسٹوڈیو میں شوٹنگ کے لیے کئی غیر ملکی لوگوں کو لایا گیا ہے۔ ان تمام غیر ملکیوں کے پاس ویزا تک نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بالی ووڈ میں غیر ملکیوں کو کاسٹ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ لوگ فنکاروں سے لے کر ماہرین تک ہر چیز کے لیے غیر ملکیوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…