پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں ؟ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے گئے،

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لینا چاہیے۔تفصیل کے مطابق اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں،تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر قائم ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ،ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے جب کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں ، پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ،ن لیگ 10سال سے احتساب کا سامنا کر رہی ہے، اس دوران ایک پائی کی کرپشن ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی۔ دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ پرویز الہی جدھر کا بہاؤ دیکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہو گی کہ معافی تلافی ہو جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پنجاب کو جس طرح چلایا جا رہا ہے ہم چاہیں گے کہ وہ تبدیل ہو۔پرویز الہی وعدہ اور دعائے خیر کر کے دوڑے ہیں، اتنی جلدی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنائ￿ اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے۔

پنجاب حکومت دو تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔ادھر رپورٹس کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے گئے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا اشتراک پلان اے ہے جب کہ

عمران خان کے بیانیے سے مبینہ اختلاف رکھنے والے ایم پی ایز کی گروپ کی اعلانیہ تشکیل لائن بی ہے۔دونوں ممکنہ صورتوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی قربانی دینے والوں کو انتخابی ایڈجسمنٹ کی ضمانت دی گی۔ دار ذرائع کے مطابق

حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا۔مشاورت کے بعد قائدین نے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…