پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہم جو کچھ ہیں آپ کی مرہون منت ہے، جنرل ساحر کا اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک تقریب میں اپنے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ساحر شمشاد نے اپنے اساتذہ کو کہا کہ آپ کی جو اہمیت ہے اور جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں تک ہم پہنچے ہیں ہم آپ کی پراڈکٹ ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اپنی گفتگو میں ایک قول کا بھی تذکرہ کیا اور بھرپور انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بچے تھے لیکن ہم آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں، آج بھی املا، خوش ختی یہ آج بھی اپنے بچوں کو دکھاتا ہوں،میں نے اپنے دونوں بچوں کو بیکن ہائوس نہیں جانے دیا وہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور میں خود اسلام آباد ماڈل اسکول اور اسلام آباد کالج آف بوائز کی پراڈکٹ ہوں۔جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ اسی اسکول سے 8 سے 9 جنرلز سرونگ ہیں اور 10 سے 12 جنرلز ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں، یہ سب آپ کی پراڈکٹ ہیں، آپ سب نے ہمیں تعلیم دی اس کے ساتھ تربیت بھی دی اسی تربیت کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جو آپ کا شکریہ ادا کرسکیں۔واضح رہے کہ ساحر شمشاد مرزا کو حال ہی میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا گیا وہ اپنے عہدے کا چارج 27 نومبر کو سنبھالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…