اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے پاک فوج کی سینئر قیادت کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا۔اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے اعلیٰ افسر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پر آپ کے خلاف جائوں گا،ہر قانونی اور اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔