بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

حقیقی آزادی مارچ ،سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، 10ہزار اہلکار تعینات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر10ہزار پولیس اہلکارتعیناتکیا گیا تھا جبکہ صورتحال کی فضائی نگرانی بھی کی گئی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے اور مارچ سے متعلق راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر10ہزار پولیس اہلکار تعینات ر ہے،جلسہ گاہ کوچاروں اطراف سے رکاوٹیں لگاکرسیل کردیا گیا تھا ، واک تھروگیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت تھی،پنڈال میں داخلے سے قبل شرکا کی جامہ تلاشی لیگئی جبکہ عمران خان کے لئے بلٹ پروف لفٹ تیار کی گئی تھی اور متبادل کے طور ریمپ بھی لگایا گیا تھا،سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر تے رہے جبکہ 10ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک فرائض انجام دیے،ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750افسر و اہلکاروں نے فرائض انجام دیے جبکہ ایلیٹ کے 270سے زائد کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور رہے،جلسہ گاہ اورگردونواح میں ایلیٹ کمانڈوزاورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں کا گشت جاری رہا،200سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے جبکہ 100سے زائدمقدمات پرخصوصی پکٹس پرچیکنگ کیگئی،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی، سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایاگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…