ممبئی(این این آئی) بھارت کی معروف اداکارہ رچا چڈہ کو انڈین فوج کے کمانڈر کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر طنزیہ ٹویٹ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔حال ہی میں انڈین وزیر دفاع اور انڈیا کی فوج کے نادرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کی جانب سے ایک بیان دیا
گیا ہے جس میں وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضہ کرنے کی صلاحیت کا دعوی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے، بیشتر انڈیا صارفین نے اس جرات اور بہادری کی مثال کے طور پر شیئر کیا وہیں چند صارفین نے انڈیا کو حقیقی دنیا میں حقائق بھی یاد کروائے۔ بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈہ نے انڈیا فوجی افسر کے بیان پر انھیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پڑ گئی ہیں۔اداکارہ نے انڈین فوج کو چین کیساتھ لداخ کی وادی گلوان میں 2020میں ہونیوالی خونی جھڑپ یاد کرواتے ہوئے لکھا کہ گلوان آپ کو سلام کہہ رہا ہے، گلوان یاد کروانیوالی طنزیہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے ان کی ٹرولنگ شروع کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کو شرمناک اور انھیں غدار قرار دینا شروع کر دیا۔ریچا گو کہ اپنی ٹوئٹ پر معذرت کرچکی ہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین انہیں معاف کرنے کو تیار نہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ریچا چڈھا کی آنے والی فلم فقرے 3 کی بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے ۔