اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بغیر ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے،ریاستی اداروں کے نام لینا زیادتی ہے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، عدالت سے مجھے پورا پورا انصاف ملا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واڈا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعمران خان جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بنا ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے،ریاستی اداروں کے نام لینا زیادتی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ اللہ کی بڑی مہربانی اللہ کا بڑا احسان ہے،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا،عدالت نے جو الفاظ ادا کیے میرے لیے بڑی بات ہے،مجھے پورا پورا انصاف ملا ہے۔فیصل واڈا نے کہا کہ یہ سینٹ عمران خان صاحب کی امانت تھی، جس دن تک میرا استعفیٰ نہیں جاتا میں سینٹر ہوں،پیپلزپارٹی کے ممبر جو میرے مقابلے میں سینٹ کا الیکشن ہارے تھے وہ آج بھی سینٹر نہیں میں ہی سینیٹر ہوں، سپریم کورٹ کے حکم کو من و ان قبول کرتا ہوں میں مطمئن ہوں۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بغیر ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے،ریاستی اداروں کے نام لینا زیادتی ہے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، عدالت سے مجھے پورا پورا انصاف ملا ہے۔