لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے درمیان سیاسی امور پر مشاورت، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خیریت دریافت کی ، عمران خان نے کہاکہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں، معمولی سی تکلیف باقی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔