پشاور(این این آئی)نومنتخب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں ممبران صوبائی و قومی اسمبلی،سیاسی رہنماوں،کارکنان اور افسران نے شرکت کی۔
نومنتخب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر خیبر پختونخوا سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی ف کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے شرکت کی، تقریب میں کے پی اسمبلی اپوزیشن لیڈراکرم درانی بھی موجود تھے، آئی جی خیبر پختونحوا معظم جاہ انصاری کی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔نئے تعینات گورنر غلام علی کا تعلق جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ اپریل میں شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ اس سے پہلے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی قائم مقام گورنر کے حیثیت سے اس عہدے پر فائز تھے۔غلام علی سابق ناظم پشاور اورجے یوآئی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔