منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یقین ہے جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا، شیخ رشید احمد

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یقین ہے جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا،ملکی استحکام میں اداروں کا اہم کردار ہے ،وہ یہ کردار خاموشی سے بھی ادا کرسکتے ہیں،ہوسکتا ہے عمران خان راولپنڈی میں جلسہ دن کی روشنی میں ختم کر دیں،سیاست دانوں کو ملک کا سوچنا چاہئے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی استحکام میں اداروں کا اہم کردار ہے اور وہ یہ کردار خاموشی سے بھی ادا کرسکتے ہیں، اداروں کو اپنا سمجھتا ہوں لیکن سیاست میں عمران خان کے ساتھ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا اہم تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ بیان پہلے دے دیتے تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے عمران خان نے بتایا ہے کہ نگران حکومت کی زیادہ مدت کے آپشن کو مسترد کردیا ہے، مجھے نہیں معلوم عمران خان راولپنڈی آنے کے بعد کیا کریں گے مگر اسے مزید چوک چوراہے میں رہنا پڑے تو وہ رہ لیں گے، ہوسکتا ہے وہ راولپنڈی میں جلسہ دن کی روشنی میں ختم کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام شدت سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے معاشی طور پر بہت نقصان ہورہا ہے، ملک ہم سب کا ہے معیشت کیلئے سب کو پھر کام کرنا ہوگا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیردفاع، وزیرداخلہ جیسے بیانات دے رہے ہیں عہدوں کی اہمیت کوسمجھیں، دنیا سیاست دان کے بیان کو دیکھتی ہے اور اپنی رائے قائم کرتی ہے ملک ہے تو ہم ہیں، سب سیاست دانوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی سازش ناکام ہوئی، عظیم صحافی ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، میری دعا اور امید بھی ہے کہ ملکی بہتری کے لیے فیصلے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…