منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے زخموں اور سکیورٹی کی وجہ سے گاڑی کوریمپ کے ذریعے کنٹینر کے اندر داخل کیا جائے گا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) حقیقی آزاد مارچ میں قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 26نومبر کی غیر معمولی سیاسی سر گرمی میں شرکت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں ، عمران خان کے زخموں اور سکیورٹی کی وجہ سے گاڑی کوریمپ کے

ذریعے کنٹینر کے اندر داخل کیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات کے الرٹس کے پیش نظر عمران خان کے لاہور سے راولپنڈی سفر کے حوالے سے بھی معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے جہاں سے انہیں بلٹ پروف گاڑی میں پنڈال تک لے جایا جائے گا۔ وزیر آباد میں حملے کی وجہ سے عمران خان کی ٹانگ میں آنے والے زخموں اور سکیورٹی کے پیش نظر عمران خان کی گاڑی کو ریمپ کے ذریعے براہ راست کنٹینر میں داخل کیا جائے گا اور اس کے لئے لوہے کے فریمز کے ریمپ کی تیاری جاری ہے ۔ عمران خان کنٹینر کے اندر پہنچنے کے بعد راولپنڈی فیض آباد میں اجتماع سے خطاب کریں گے اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ عمران خان کی 26نومبر کی غیر معمولی سیاسی سر گرمی میں شرکت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…