اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جو معذور حافظ قرآن غانم المفتاح نے کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق حافظ قرآن غانم المفتاح کی
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں بےحد سراہا جارہا ہے تاہم کئی لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ آخر غانم المفتاح کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا تھا ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے اسکولوں نے انکار کر دیا اور جس اسکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے۔دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سے قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فٹبال میں اب تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جس کے بعد قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔دوسری جانب فیفا کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا اور دیگر بحرانوں کے باوجود شائقین میچ کے اعداد و شمارحیرت انگیز ہیں۔فٹبال ایجنٹوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق قوانین کا اعلان اس سال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار سے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا اور افتتاحی میچ میں قطر میزبان کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی