اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سید پور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے، شہری پیدل یا اکیلے موٹر سائیکل پر سفر نہ کریں، اسلام آباد انتظامیہ نے عوام کو الرٹ کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ سید پور کے آس پاس تندوے دیکھے گئے ہیں، شہری پیدل یا اکیلے موٹر سائیکل پر سفر نہ کریں،پولیس کی نفری اورمحکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقوں میں تعینات کردیئے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ

گزشتہ رات عشاء کے وقت گاؤں گھوکینا کے پاس کچھ موٹر سائیکل سواروں نے تیندوے کو دیکھا اور ڈر کی وجہ سے انکی موٹر سائیکل تیزرفتاری میں پھسل کر گر گئی جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کچھ خراشیں آئیں۔ جاری بیان کے مطابق گزشتہ رورز بھی سیدپور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے، تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جب وہ مونال روڈ پر سفر کریں تو اکیلے موٹر سائیکل سفر نہ کریں دو تین موٹر سائیکلیں اکٹھی سفر کریں، وہاں پر موجود چیک پوسٹ پر بھی اطلاع کر دی گئی ہے اور وہ بھی لوگوں کو ہدایات جاری کر رہے ہیں اور پیدل یا اکیلے موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے گریز کریں، انتظامیہ کی طرف سے تیندوے کو پکڑنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں وائلڈ لائف کی بائیکس بھی وہاں گشت کر رہی ہیں اور آگے بھی کریں گی اور اسی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ٹریل تھری کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا، جب تک اس تیندوے کو پکڑ نہیں لیا جاتا،ضلعی انتظامیہ نے وہاں کے تمام رہائشیوں سے پرسکون رہنے کی گزارش ہے،پولیس کی نفری اورمحکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقوں میں تعینات کردی گئی،اسلام آباد کیپٹل پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار مل کر علاقہ کو محفوظ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔بیان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…