ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا عمران خان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ میں سامنے آنے والی کرپشن پر چاہتے ہیں یہ معاملہ دب جائے،عمران خان نے فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی، تاحیات ایکسٹینشن کی بات بھی کرتا رہا، صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں

ان کے آگے ہاتھ جوڑتا رہا اورمختلف آفربھی کرتا رہا،اگر عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آردرج نہیں ہورہی تو پرویزالٰہی کا گریبان پکڑیں، ہمیں گالیاں کیوں دیتے ہو ، عمران خان عدالت جائیں تاکہ سارا ریکارڈ سامنے آئے،عمران خان کیخلاف آئین و قانون اور قائدے کے تحت کارروائی ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں سارے شورمیں کرپشن دب جائے۔ انہوںنے کہاکہ سائفر پر بیرونی سازش کا الزام لگایا اب اس الزام سے پیچھے ہٹ گئے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے معاشی حالات اتنے اچھے نہیں ہیں، ایسے بیانات سے بیرونی حالات بھی متاثر ہوتے ہیں، اس شخص نے پوری کوشش کی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی، تاحیات ایکسٹینشن کی بات بھی کرتا رہا، صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں ان کے آگے ہاتھ جوڑتا رہا اورمختلف آفربھی کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دبئی میں گھڑی بیچی، ان کی کرپشن، بے ضابطگیوں کا سلسلہ نیا نہیں، عمران خان کے دور میں ریکارڈ کرپشن کی گئی، عمران خان عدالت میں جا کر مقدمہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ بڑی اچھی بات ہے، عدالت میں ان کی بدیانتی ثابت ہو جائیگی، انہوں نے اپنے کیسز ختم کرائے، نوازشریف کو تاحیات نااہلی کی سزا دی گئی، انہوں نے اپنے فائدے کے لیے توشہ خانہ کے قانون کوتبدیل کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چاہتے ہیں جو پیمانہ نوازشریف کیلئے ہو وہی عمران خان کیلئے بھی استعمال ہونا چاہیے، ان پرقاتلانہ حملہ پنجاب میں ہوا، صوبے میں مقدمہ درج ہونا چاہیے، اگران کی مرضی کی ایف آئی آردرج نہیں ہورہی تو پرویزالٰہی کا گریبان پکڑیں، ہمیں گالیاں کیوں دیتے ہو ،عمران خان کے خلاف آئین و قانون اور قائدے کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا

عمران خان کے خلاف فیصلہ منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے، سارے سوالات کا جواب عمران خان کودینا پڑے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان صاحب بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں ایک شخص کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا،

گزشتہ دورمیں مخالفین کونشانہ بنایا گیا، ان کے دورمیں دہشت گردی کا ماحول بنادیا گیا تھا، سعودی عرب سے کسی بڑے عہدے پر فائزشخص کا پیغام آیا ہے، کیا ملنے والے تحائف کو ایسے بیچا جاتا ہے، آج ہماری حکومت میں وزیراعظم آفس کے

کورویڈر میں ملنے والے تحائف گھڑی کی ٹرانزیکشن سے پاکستان کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچا، جواب دے پیسے کس طرح ٹرانسفر اور کتنی اماؤنٹ تھی جس طرح ہم نے مقدمات کا سامنا کیا اسی طرح عمران بھی سامنا کریں، ہم قانون اورقائدے کے تحت اس معاملے کوانجام تک پہنچائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…