جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی 5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آخر کار کام شروع کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ضلع وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلآخر کام شروع کر دیا ، ٹیم کے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر آباد حملے کی تحقیقات میرٹ پر ہوگی ،تمام قانونی تقاضے پورے ہونگے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے ،

دوسری جانب اے آئی جی انکوائریز نے بھی مرکزی ملزم نوید کی ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے تمام افسران کو8 نقاطی سوالنامہ فراہم کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو کنوینئر مقرر کیا ہے ۔جبکہ دیگر ارکان میں ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس افسر سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محبوب اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب کے ایس پی لاہور نصیب اللہ خان شامل ہیں۔اس سے قبل پہلی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ II) اور سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کر رہے تھے تاہم پنجاب حکومت نے 5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی اور دوسری جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی تھے۔اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے ۔ واقعے کی تحقیقات صرف اور صرف میرٹ پر ہوگی اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے مختلف پہلوئوں کو سامنے رکھ کر تفتیش شروع کی ہے ،

حملے میں ملوث ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی انکوئریز نے فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر بھی تحقیقات پر پیشرفت کرتے ہوئے وزیرآباد جائے وقوعہ اور تھانے کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ویڈیو لیک کے حوالے سے تھانے کا دورہ کیا اور ارپی اوگجرات ،ڈی پی او وزیر آباد اور ایس ایچ او سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے انکوائری کے لئے چوہنگ سی ٹی ڈی آفس کا دورہ بھی کیا۔تمام افسران کو8نقاطی سوالنامہ فراہم کر دیئے گئے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ 4بج کر7منٹ جبکہ ملزم نوید کو 4بج کر12 منٹس پر پولیس نے قریبی کباڑ خانے سے پکڑا،ملزم کو 4بج کر53منٹ پرمتعلقہ تھانہ ایس ایچ او شہباز ہنجرا کی سربراہی میں تھانے منتقل کیا گیا،ملزم نوید کو ایس ایچ او کے کمرے میں منتقل کیا گیا ۔

4بج کر53منٹ سے ساڑھے 6بجے تک کی تھانے کے کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے ، ویڈیو شواہد کے ذریعے تعین کیا جائیگا کہ ویڈیو کس کے موبائل سے بنائی گئی۔ویڈیو کس کس کو بھجوائی گئی اس سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ساڑھے 6بجے کے قریب سی ٹی ڈی افسران ملزم کو تھانے سے لیکرلاہور روانہ ہوگئے۔وزیر آباد اور سی ٹی ڈی سے متعلقہ چھوٹے اور اعلیٰ افسران کواگلے 2روز میں سی پی او آفس بلا یا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…