کراچی (این این آئی)دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بائولر شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں اپنی زندگی پر بننے والی بائیو پک راولپنڈی ایکسپریس بنانے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ میں اپنی جارحانہ بائولنگ سے شہرے پانے والے شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیو پک میں انکا کردار ادا کرنے والے چہرے کا انکشاف ہوگیا ہے جبکہ فلم 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ وہ لیجنڈری فاسٹ بائولر کا کردار ادا کریں گے۔