کراچی (آئی این پی) عدالت نے اداکارہ وینا ملک کو بچوں کی والداسد خٹک سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک
اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی کے تنازعے پر فیملی کورٹ کی طرف سے بچوں کو پیش کرنے کے حکم کے خلاف وینا ملک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر وینا ملک دونوں بچوں کو بھی اپنے ہمراہ عدالت لائی جہاں جج نے ریمارکس دیئے کہ
بچوں کے معاملے میں والدین بہترین جج ہوتے ہیں۔عدالت نے وینا ملک کو بچوں کے والد اسد خٹک سے بچوں کی دو گھنٹے کی ملاقات کرانے
کا حکم دیتے ہوئے دونوں فریقین کو مشورہ دیا کہ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کریں۔اداکارہ کے
وکیل نے موقف دیا کہ یہ کوشش کی جارہی ہے، توقع ہے معاملہ حل ہوجائیگا۔ جبکہ اسد خٹک کے وکلاء نے موقف دیا کہ ہمیں خدشہ ہے وینا ملک بچوں کو بیرون ِملک لے جائیں گی۔