اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاہور،اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب گرنے والے ڈرون طیارے کا مالک گرفتار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چوہنگ کے علاقے میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرمینل کے قریب ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس ادارے کے افسران موقع پر پہنچ گئے،اورنج ٹرین ٹرمینل کے انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے

ریموٹ کنٹرول سے طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ریمورٹ کنٹرول طیارہ علی ٹاؤن میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرمینل کے قریب گرا۔ طیارہ ٹرین کے اسٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر گرا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس ادارے کے افسران اوراہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر تباہ ہونے والے طیارے میں کسی طرح کے بارودی مواد موجود ہونے کے شواہد نہیں ملے البتہ ایک چھوٹا جاسوسی کیمرہ لگا ملا ہے۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے گرنے والے ریمورٹ کنٹرول طیارے کو قبضے میں لے کر تجزیہ شروع کر دیا۔تمام اداروں کی طرف سے ریمورٹ کنٹرول طیارہ گرنے کی تحقیقا ت کی جارہی ہیں۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر آفس کی جانب سے بھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سینئر پولیس افسران اورمتعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے،متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔جب اس سلسلہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے لوکل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ میٹرو ٹرین بغیر کسی تعطل کے آپریشنل ہے۔: چوہنگ پولیس نے اورنج ٹرین ٹرمینل کے انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے مالک کو ٹریس کرلیا گیا جس کی شناخت حامد کے نام سے کی گئی۔ ریموٹ کنٹرول سے طیارہ آپریٹ کرنے والے

شخص سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق  طیارہ گرنے پر حامد کے بیٹے طیارہ واپس لینے گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا

ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کے لیے اسلام آباد بھجوایا جائے گا،  اسلام آباد میں طیارے کے پرزوں اور بیٹیرز کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…