اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحائف بیچنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین ڈکلیر کیا تھااس کا منہ کالا کروا کر
پورے پاکستان میں گدھے پر بیٹھا کر پھیرا لگوانا چاہیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ حق تو یہ ہے کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین ڈکلیر کیا تھا اس کا منہ کالا کروا کر پورے پاکستان میں گدھے پر بیٹھا کر پھیرا لگوانا چاہیے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔
حق تو یہ ہے کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین ڈکلیر کیا تھا اس کا منہ کالا کروا کر پورے پاکستان میں گدھے پر بیٹھا کر پھیرا لگوانا چاہیے۔
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) November 15, 2022