اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف کے قتل میں کون ملوث ؟ کینیا کے سابق جی ایس یو ٹرینر کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق جی ایس یو ٹرینر اور سیکورٹی ایکسپرٹ جورج موسیٰ مالی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں جنرل سروس یونٹ کے ملوث ہونے پر شبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات سینئر صحافی اور اینکر پرسن اقرار الحسن ارشد شریف کی

شہادت پر تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے کینیا میں موجود ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اقرار الحسن سے بات کرتے ہوئے سابق جی ایس یو ٹرینر اور سیکورٹی ایکسپرٹ جورج موسیٰ مالی نے ارشد شریف کے قتل پر سوالات اٹھادئیے۔سیکورٹی ایکسپرٹ نے کہا ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہے ہیں، اس میں جنرل سروس یونٹ کے ملوث ہونے پر شبہ ہے۔سابق جی ایس یو ٹرینر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جی ایس یو کو طلب کرنا غیر معمول ہے ، جی ایس یو طلب کرنے کیلئے پہلے صدر اور بعد کمانڈر کے آرڈز چاہئیے ہوتے ہیں۔جورج موسیٰ مالی نے مزید کہا کہ گولیوں کے کھول ایسے ہی چھوڑ دینے لاپروائی ظاہر کرتی ہے، لگتا اس کی منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی ہے اور قتل کینیا میں ہوا۔گذشتہ روز ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے خول کینین حکام کے حوالے کئے گئے تھے، خول کینیا کے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کو دیے گئے۔تینوں گولیاں کینیا کی وزارت دفاع کے ماتحت اسلحہ بنانے والی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ ہیں، یہ آرڈیننس فیکٹری کینیا کی فوج اور پیراملٹری فورسز کو اسلحہ فراہم کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…