اسلا م آبا د(آن لا ئن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے آپ کہتے ہیں گھڑی خریدی اور بیچی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ توشہ خانہ سے گھڑی دبئی کیسے پہنچی ، مطالبہ کر تا ہوں کہ عمران خان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں، عمران خان کو ایسی کیا مجبوری پیش آئی کہ انہوں نے سعودی ولی عہد کی جانب سے نایاب گھڑی بیچ دی،آپ نے چوری کی اور اوپر سے سینہ زوری بھی کر رہے ہیں،
فرح گوگی اربوں روپوں کے کرپشن میں ملوث ہے ،انہیں وطن واپس لاکر سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں،فرح گوگی نے نایاب گھڑی 35کروڑ میں فروخت کی، بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ شام کو پاکستان کی تاریخ کے ایک بہت بڑے اسکینڈل سے پردہ فاش ہوا،پچھلی حکومت میں تحائف کہاں سے ملے اور کہاں بیچے سب پتا چل گیا ، سعودی ولی عہد نے گھڑی تحفہ میں عمران خان کودی،گھڑی میں خانہ کعبہ کا لوگو بنا ہواتھا، سعودی ولی عہد نے جو نایاب گھڑی دی اسکی قیمت دو ارب روپے ہے، جو گھڑی بیچی گئی اس کی خاص بات تھی کہ دنیا میں وہ ایک ہی گھڑی ہوتی ہے،مارکیٹ میں موجود گھڑیوں کے ریٹ علیحدہ ہوتی ہیں اس کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے،یہ گھڑی 12 ملین ڈالر کی گھڑی ہے،فواد چوہدری کو آپ کہیں کہ شیطان کے فضائل بیان کریں وہ بھی کر دیں گے، آپ کہتے ہیں گھڑی خریدی اور بیچی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ توشہ خانہ سے گھڑی دبئی کیسے پہنچی، فواد چوہدری نے کہا کہ گھڑی کی قیمت کابینہ نے 10 کروڑ روپے لگائی ہے،سعودی ولی عہد کی طرف سے آنے والے پورے سیٹ کی تفصیلات اس دستاویز میں ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ یہ گھڑی دو کروڑ کی خریدی ہے،گراف والے کہہ رہے ہیں یہ گھڑی ایک ارب سے اوپر کی ہے،انہوں نے کہا کہ گھڑی میں ہیروں سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہواتھا، عمر فارق کو آپ سمجھ لیں کہ گندا بندہ ہوگا مگر عمران خان جو گھڑی تحفہ میں ملی وہ قوم کودکھادیں ،
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرح گوگی کو پاکستان لائیں اور تحقیقات کرائیں،فرح گوگی نے پینتیس کروڑ روپے کی گھڑی بیچ دی ، دو کروڑ خزانہ میں جمع کرائے ،باقی تینتیس کروڑ روپے کہاں گئے ، فرح گوگی نے پینتیس کروڑ روپے کی گھڑی بیچ دی ، دو کروڑ خزانہ میں جمع کرائے ، گھڑی خریدنے والوں نے سعودی حکام سے رابطہ کیاکہ گھڑی چوری تو نہیں ہوئی، سعودی حکام نے بتایاکہ
گھڑی عمران خان کوتحفہ میں دی تھی ،عمران خان نے تین سعودی عرب اور دو متحدہ عرب امارات کی تحائف ظاہر ہی نہیں کئے ، کہاں گئے، الیکشن کمیشن ، ایف بی آر اور کابینہ ڈویژن میں گھڑی کے پینتیس کروڑ روپے ظاہر نہی کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اس پر آپکے خلاف کارروائی ہوگی ، آپکو سزا بھی ہوگی،فرح گوگی گینگ کے سربراہ عمران خان تھے،فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کررہے ہیں ،
تم نے دو جرائم تسلیم کیے ہیں، تم نے نے تسلیم کیا کہ گھڑی خریدی اور پھر بیچی،ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کے تحائف بیچے،یہ گھڑی کسی خاص شخص کو نہیں دی گئی ایک ملک کے وزیراعظم کو دی گئی ہے،اس لیے ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے ،کسی کے پاس وہ گھڑی موجود ہی اس کے پاس وہ گھڑی کہا سے گئی،انہوں نے کہا کہ فرح گوگی دبئی میں کیوں ہے،
اگر آپ کا دامن شفاف ہے میرا مطالبہ ہے فرح گوگی کو اگلی فلائیٹ سے واپس بلائیں اور تحقیقات میں شامل کریں،گھڑی والے معاملے کا 33 کروڑ روپے کہاں گیا آپ کو بتانا پڑے گا،آپ میں یہ ہمت کیسے پیدا ہوئی کہ سعودی عرب سے ملنے والے تحائف بیچیں،اس معاملے کو سیشن کورٹ میں اٹھائیں گے ،الیکشن کمیشن کے ٹرائل کورٹ میں بھی اس معاملے کو لے کر جائیں گے،
آپ دنیا کے جس کونے میں بھی مقدمہ کریں سزا آپ کو ہو گی، اس گھڑی کے علاؤہ اربوں روپے کے تحفے ہیں کہاں گئے،الیکشن کمیشن میں اس 35 کروڑ کی کوئی ڈیکلریشن نہیں ہے،دوسروں کو چور چور کہنے والے اپنی چوری کا جواب کب دیں گے،ایک ایک کرکے آپکی ساری چوریاں سامنے آ رہی ہیں،
اس کیس میں آپ کو سزا ہوگی ،فرح گوگی نے خان صاحب کے کہنے پر اربوں روپے کی چوری کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ 23 سو پانی کی بوتلوں کے کاٹن آپ بنی گالہ میں لے گئے،خان صاحب کو اس سب کی تفتیش بھگتنی پڑے گی ،خان صاحب کو اپنی پارٹی لیڈر شپ سے بھی استعفی دینا چاہیے