اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس کینیا کی خاتون صحافی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (این این آئی)کینیا کے نیوز چینل کی کرائم رپورٹر نگینہ کروری نے کہا ہے کہ کینیا پولیس کی تحقیقات ”تضادات” سے بھری ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نگینہ کروری نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کینیا حکام کی نسبت جلد معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔

کینیا میں ہونے والی تحقیقات میں کئی خامیاں اور تضاد نظر آرہے ہیں۔نگینہ کروری نے کہا کہ حقائق سامنے لانے کیلئے وقار احمد اور خرم احمد اہم گواہ ہیں، سچ سامنے آئے گا لیکن لگتا نہیں کہ وہ کینیا پولیس یا وقار کی طرف سے سامنے آئے، سچ سامنے لانے کیلئے انڈی پینڈنٹ آرگنائزیشن کا کردار بھی اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد کینیا پولیس کی تحقیقات تضادات سے بھری ہوئی ہے، پولیس نے کہا کہ روڈ بلاک کیا تھا جبکہ وہاں چھوٹے پتھر تھے، ناکہ بندی بھی نہیں تھی، جی ایس یو کے افسران روڈ بھی بلاک نہیں کرتے، دونوں گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی مختلف تھیں۔انہوں نے کہاکہ پی این ایس نے ارشد شریف واقعے سے متعلق واضح بیان بھی نہیں دیا اور کینیا میں ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی، ابتدا میں خرم اورپاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کے موقف سے اتفاق کیا لیکن پھر رائے تبدیل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…