لیڈز(این این آئی)11سالہ مسلم طالب علم یوسف شاہ نے عظیم سائنسدانوں کو بھی آئی کیو ٹیسٹ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے یوسف شاہ نے بین الاقوامی مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162رنز بنائے ہیں۔
اسٹیفن ہاکنگ اور آئن اسٹائن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 160رنز بنائے تھے، برطانوی سوشل میڈیا سائٹ نے 11سالہ یوسف شاہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی کیو ٹیسٹ میں 18سال سے کم عمر افراد میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے یوسف شاہ اپنے خاندان سمیت علاقے کی اہم شخصیت بن گئے ہیں۔ذہین طالب علم نے کیوبز کے ساتھ خاص مہارت سے دماغ لڑانا شروع کیا اور صرف ایک مہینے کی محنت کے بعد آئی کیو ٹیسٹ میں شامل ہوئے اور کامیابی سے ریکارڈ اپنے نام کیا۔بیٹے کی کامیابی پر یوسف شاہ کے والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جو مینسا آئی کیو ٹیسٹ دینے والا ہمارے خاندان کا پہلا فرد ہے۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں اس کے لیے فکر مند تھی کیونکہ ٹیسٹ ہال میں بڑی عمر کے لوگ موجود ہوں گے اور یہ انہیں دیکھ کر گھبرا جائے گا لیکن اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔