اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وقت عمران خان کو بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے‘حمزہ شہباز

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ وقت عمران خان کو بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے،عمران خان نے قوم کا وقت ضائع کیا ،اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا ،اسی ماہ نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی ہونی ہے،

مجھے امید ہے کہ جو آئین اور قانون کے مطابق ایک سلسلہ ہے وہ آگے بھی چلے گا۔انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث میں نے سیاسی سرگرمیاں ترک کردی تھیں ، اب میری طبیعت بہتر ہوئی ہے تو اپنا آفس ہولڈ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی روایت ہے کہ وہ ہر بیان پہ یو ٹرن لیتا ہے ، اب ایک بار پھر اپنے بیانیہ سے پچھلے ہٹ رہا ہے ،سائفر پر آج آپ نے یو ٹرن لے لیا ہے، یہ سیاست نہیں ہے، انہوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی سیاست ہے، ذاتی مفادات ہیں۔آنے والے دنوں میں بھی عمران خان مزید بے نقاب ہوں گے۔حمزہ شہباز نے کہ اکہ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف نہیں جاوں گا، یہ ان کی روایت ہے کہ ہر بات سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔عمران خان آج تک توشہ خانے کا جواب نہیں دے سکے، فارن فنڈنگ کیس کا بھی آج تک جواب نہیں دیا۔یہ ان کی کسی طرح اقتدار میں آنے کی کوشش ہے، یہ چیزیں ڈھکی چھپی نہیں رہیں گی، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جب چاہیں جھوٹا بیانیہ بنا کر کہیں کہ

میرے خلاف سازش ہوئی ہے، جب چاہیں کہیں کہ نہیں اب اس بیانیے سے پیچھے ہٹتا ہوں۔اس طرح تو اسکول کے بچے نہیں کرتے جس طرح عمران خان اس ملک کے ساتھ کر رہے ہیں، یہ ملک ان تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اگر ملک آگے نہیں چلے گا،

معیشت بحال نہیں ہو گی تو اس ملک میں کونسی سیاست ہو گی؟۔انہوں نے کہا کہ اسی ماہ نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی ہونی ہے، مجھے امید ہے کہ جو آئین اور قانون کے مطابق ایک سلسلہ ہے وہ آگے بھی چلے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…