دبئی ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دبئی میں بھارت کے عظیم نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈری اداکار رضا مراد سے ملاقات کی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے رضا مراد اور جاوید اختر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران جاوید اختر اور رضا مراد کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کو ملا۔ملاقات میں اردو زبان کی خوبصورتی اور اس کے مستقبل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جاوید اختر اور رضا مراد سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔