کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ کے سب سے پرانے کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے بڑے ایکسپورٹرز نے گیس بحران سے تنگ آکر لکڑیوں سے فیکٹری چلانا شروع کردی ہے۔قائد اعظم کی جانب سے افتتاح کیے گئے سائٹ انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں میں گیس بند ہونے کے بعد بڑے ایکسپورٹرز نے سیکڑوں سال پرانا طریقہ اپناتے ہوئے ہزاروں ٹن لکڑیاں خریدکر فیکٹری کا بوائلر چلانا شروع کردیا۔فیکٹری مالکان کے مطابق گیس کے مقابلے میں لکڑی دگنی مہنگی ہے۔