اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت
عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے ۔نجی ٹی وی کی جانب سے پروگرام کا کلپ شیئر کیا گیا ۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ شہزاد اکبرصاحب نے رابطہ کیا تھاجس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، فرح گوگی کو گھڑی کی قیمت کیلئے پانچ ملین ڈالر کی توقع تھی لیکن 20لاکھ ڈالرز کیش کی صورت میں ادا کر کے تحائف خریدے ۔ دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کا کہنا تھا کہ اس گھڑی میں خانہ کعبہ کی تصویر بنی ہوئی ہے یہ بہت نایاب گھڑی ہے جو کہ بہت محدود پیمانے پر شاہی خاندان کیلئے تیار کی گئیں ہیں۔ شاہی خاندان نے اس گھڑی کو عمران خان جب وزیراعظم تھے دورہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہیں یہ گھڑی پیش کی گئی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں عمر فاروق کا کہنا تھا کہ جب فرح گوگی یہ میرے پاس لے کر آئیں تو انہیں رقم کیش کی صورت میں جلد چاہیے تھی میں نے انہیں فوری طور پر رقم کی ارینج منٹ کروا کر دی تھی ۔