اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔تاہم توشہ خانہ کے جو تحائف
عمران خان نے بیچے اس کا خریدار جیو نیوز پر سامنے آگیا۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے ۔نجی ٹی وی جیو کی جانب سے پروگرام کا ایک شارٹ کلپ شیئر کیا گیا جس میں عمر فاروق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ شہزاد اکبر نے رابطہ کیا تھااور کہا تھا کہ اس حوالے سے فرح بات کریں گی ، اس کا کہنا تھافرح گوگی کی گھڑی کی قیمت کے حوالے سے چار سے پانچ ملین ڈالر کی توقعات تھیں لیکن ہماری ڈیل دو ملین ڈالرز میں طے ہوئیں ۔بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کا کہنا تھا کہ انہیں رقم کیش کی صورت میں جلد چاہیے جس کی میںنے فوری طور پر ارینج منٹ کروا کر دی تھی ۔ عمر فاروق کا خصوصی انٹرویو آج رات جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ”نشر کیا جائے گا۔