منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سڈنی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس لاہور پہنچا دیا،ایرن ہالینڈ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کو خوب سراہا۔میچ کے دوران ایرن ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہیں۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے فاسٹ بولر

شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے پر سیلبریش کے حوالے سے لکھا ‘میں کبھی شاہین کی سیلبریشن سے بور نہیں ہوتی۔ایرن ہالینڈ نے ایک اور ٹوئٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی 105 رنز کی شراکت داری پر کہا یہ بابر اور رضوان کی وہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے جسے سب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قسم سے، میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے ہونے والا شور اپنے گھر تک سْن سکتی ہوں۔ایرن ہالینڈ نے کہاکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیا۔ایرن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ کم بیک کئی عرصے تک یاد رکھا جائیگا، میں نیوزی لینڈ کو محسوس کر سکتی ہوں جو پورے ٹورنامنٹ میں کافی مضبوط ٹیم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کو خوب سراہا۔میچ کے دوران ایرن ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…