اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میجر (ر) خرم حمید روکھڑی نے حامد میر کے ساتھ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں شہباز گل والے معاملے کے بعد شروع ہوئیں، خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ ہم جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرنے گئے، ملاقات میں میں خاموش ہو کر بیٹھ گیا کیونکہ میرا کردار ہے کہ معاملات ٹھیک ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے دو ملاقاتیں کیں، تیسری ملاقات میں سلمان احمد بھی موجود تھے، مقصد فوج سے مفاہمت تھا ادھر ملاقات ہوتی ادھر کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان آ جاتا، وزیر آباد حملے کے بعد پھر ملاقات کے لئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔