سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے

10  ‬‮نومبر‬‮  2022

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ارحم رضا نامی صارف نے گراؤنڈ میں تماشائیوں کو شور مچانے کے لیے پانڈیا کے تالیاں بجانے پر تنقید کی

اور کہا کہ جتنی زور سے ہاردک تالیاں بجارہا ہے اتنی زور سے بٹلر باؤنڈری مار رہا ہے۔جیوتی پٹیل نے جلتا ہوا ایموجی شیئر کیا اور کہا کہ ٹی وی بند کردوں کیا۔دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چمپئن ہوں گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلتے دیر نہیں لگتی۔میلبورن میں بارش کے سبب ایونٹ کے 3 میچز پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں جبکہ ایک کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ سے حاصل کیا گیا۔اسی میدان میں سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی کے باوجود مکمل ہوا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت اپنے نام کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…