لاہور( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق رکن اسمبلی علیم خان پر جعلسازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ محکمہ مال ، ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج کیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن کے الزام کے مطابق علیم خان نے سرکاری اراضی جعلی لیٹرز کے ذریعے سے لوگوں کو فروخت کی،علیم خان نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت میں فروخت کی ،علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصہ دران بھی مقدمہ میں ملزم قرار دیئے گئے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں