بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کا شہباز شریف سے رابطہ ، عمران خان سے متعلق اہم ہدایات دیدیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ملتان (آن لائن، این این آئی)مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے، عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دونوں رہنمائوں نے عمران خان کے پاک فوج کے خلاف ہتک آمیز بیانات پر تبادلہ خیال کیا ۔نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے، قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اسکے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج جاری رہیگا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم ہسپتال سے گفتگو میں کہا کہ ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا، پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور 3 افراد کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…