منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی منظور ہے مگر۔۔۔ حکومت نے گیند عمران خان کی کورٹ میں ڈال دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سکاٹ لینڈ یارڈ سمیت جہاں مرضی سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں کرائیں، ہماری شرط صرف یہ ہے کہ عمران خان خود تحقیقات میں شامل ہوں گے اور الزامات کا ثبوت فراہم کریں گے، پاکستان کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں کہ عمران خان جھوٹ بولے گا اور وہ اسے سچ سمجھ لیں گے، وہ وقت ختم ہو چکا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں کل کے واقعہ کی تمام اتحادی جماعتوں نے مذمت کی، ہم پاکستان کے سیاسی میدان کو خونی میدان بننے نہیں دیں گے، پاکستان کی سیاست اس طرح کے واقعات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست خون بہا کر نہیں کی جا سکتی، وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بقول ڈاکٹر، عمران خان کو چار گولیاں لگیں، ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی، اس افسوسناک واقعہ کے اندر وہ زخمی ہوئے، عمران خان کا غالباً ایک آپریشن بھی ہوا ہے اور آج عمران خان صاحب کو ٹی وی پر دیکھ کر اطمینان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے وسائل کو اپنی سیاست کے لئے اسی طرح استعمال کیا جس طرح انہوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈر کر کے خیرات کا پیسہ اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے بیماری کی حالت میں بھی جھوٹ بولنا نہیں چھوڑا، یہ ڈرامہ اور جھوٹ بول کر لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عمران خان جھوٹ بولیں گے اور عوام اسے سچ سمجھ لیں گے، وہ وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ رہا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے۔

، یہ اپنی کہانی وہاں سے شروع نہیں کرتے جب 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر انہیں مسلط کیا گیا تھا، عمران خان نے اپنے چار سالوں میں ملک میں معاشی تباہی کی، غریب کا پیٹ کاٹا، غریب کو غریب تر کیا، دوست ممالک ناراض کیا، ان کے دور میں مافیاز کا راج تھا، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کر کے ڈاکے ڈالے گئے۔

عمران خان اپنی کہانی میں ان باتوں کا ذکر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کہانی 7 مارچ سے شروع کرتے ہیں جب انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف کو بند کمرے میں تاحیات غیر معینہ مدت کے لئے توسیع دینے کی پیشکش کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے مطابق انہیں 7 مارچ کو سائفر کی اطلاع ملی تو انہوں نے 8 مارچ کو کیوں نہیں بتایا کہ بیرونی سازش ہو رہی ہے؟

عمران خان کو جب پتہ تھا کہ بیرونی سازش ہو رہی ہے تو انہوں نے اسمبلیاں کیوں ختم نہیں کیں؟ کیوں الیکشن کا اعلان نہیں کیا، عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اداروں کی ترلے منتیں کرتے رہے۔ جب اداروں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی سیاست میں ادارے کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی تو یہ شخص ان کے خلاف ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…