اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات ، سابق وزیراعظم نے ابتسام سے بڑا وعدہ کر لیا ۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ ہوا جس میں سابق وزیراعظم سے تیرہ افراد زخمی جبکہ
ایک شخص جاں بحق ہوا گیا تھا ۔ اس حملے میں حملہ آوور کو روکنے والے ابتسام حسن نے اہم کردار کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسے ہیرو کا لقب بھی دیا گیا ،ابتسام حسن کی عمران خان سے شوکت خام ہسپتال میں ملاقات ہوئی ہے جہاں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کی شرٹ پر اپنا آٹو گراف دیا جبکہ اس کہا کہ تم پاکستان کے ہیرو ہو، تم نے بڑی بہادری دکھائی ہے ۔اس پر ابتسام کا کہنا تھاکہ آپ ہیرو ہیں، امی مجھ سے بڑی آپ کی سپورٹر ہیں، دو ہفتے قبل انہیں دل کا اٹیک بھی ہوا تھا تو یہ دو دن بڑی مشکل سے گزرے ہیں، آپ وزیرآباد آئیں۔اس پر عمران خان نے کہا کہ میرا سب کے سامنے وعدہ ہے، جب بھی وزیرآباد آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کارکن معظم کے والد محمد بشیر نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے کیسے صبر آئے گا، وہاں ہزاروں لوگ موجود تھے میرا بیٹا ہی کیوں مارا گیا۔ مقتول کے معمر والد محمد بشیر نے بتایا کہ معظم گوندل بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا اور ایک ہفتہ پہلے ہی چھٹی پر گھر آیا تھا ۔ ایک ماہ اپنے بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد اس نے واپس کام پر کویت چلے جانا تھا۔ مرحوم کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دو کمسن بیٹوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گیا تھا۔مجھے پتہ ہوتا کہ وہاں فائرنگ ہونی ہے تو اپنے بیٹے کو روک لیتا اور اسے نہ جانے دیتا، میں نہیں جانتا کہ مجھے کیسے صبر آئے گا، وہاں ہزاروں لوگ موجود تھے میرا بیٹا ہی کیوں مارا گیا۔معظم کا بڑا بیٹا کلاس چہارم جبکہ چھوٹا بیٹا پہلی کلاس کا طالبعلم ہے۔