اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی کال پر صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈائون ہڑتال

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی صوبے میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی کال پرصوبے میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی اس دوران کوئٹہ، خضدار، حب، دالبندین، کوہلو، ژوب، چمن، سنجاوی، نوشکی ،قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا ۔ ہڑتال کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے منان چوک کوئٹہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعمران خان پر پلاننگ کے تحت حملہ کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ صرف 6گولیاں چلی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 3سے4گو لیاں تو صرف عمران خان کے پائوں پر لگی ہیں 14افراد زخمی جبکہ 1کارکن بھی شہید ہوا ہے ،عمران خان پر پلا ننگ کے تحت بلڈنگ کے اوپر سے حملہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان پر حملے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان چیمبر آف کامرس نے بلو چستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑ تال کااعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حب، خضدار، پشین ، لورالائی ، ژوب، چمن ، سنجاوی ، دکی ، قلعہ عبد اللہ ، نوشکی ، دالبندین بازاربھی بند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مقبول لیڈر عمران خان اپنا جمہوری حق استعمال اور حقیقی آزادی کے لئے نکالا ہوا تھا جس پرپلاننگ کے تحت حملہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے بڑے لیڈر کو ٹارکٹ کر کے شہید کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ 1990کا دور نہیں بلکہ 2022کا دور ہے پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں احتجاج مظاہرے بھی کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا مطالبہ تسلیم نہیں ہو جا تا تب تک احتجاج جا ری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…