ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا کی معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے قانون سازی کی جائے، امام کعبہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ معظمہ(آن لائن ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس

نے جمعے کے خطبے میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرو، چھوٹی اور لغو باتوں سے بچو۔ سچے مذہب کی دعوت دو، قوم کی خدمت کرو اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیکی کو فروغ دو۔شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر مشہور شخصیات اپنی سستی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔ بچوںکی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔امام کعبہ نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے فالوورز اپنا موازنہ ان سے کرنے لگتے ہیں اور احساس محرومی میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس سے نفرت سمیت کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتیں سوشل میڈیا پر پابندیوں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کریں۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…